دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

?️

نیپال (سچ خبریں) کورونا وائرس نے اگرچہ دنیا بھر میں شدید قہر مچا رکھا ہے لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

کورونا وائرس ویسے تو لگ بھگ دنیا کے ہر کونے پر پہنچ چکا ہے اور چند مقامات ہی اس سے محفوظ ہیں، مگر کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ وائرس دنیا کے بلند ترین مقام پر بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دنیا کے بلند ترین مقام یعنی ماؤنٹ ایورسٹ پر کورونا وائرس کا اولین کیس سامنے آیا ہے۔۔

نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں میں سے ایک میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کے لیے حال ہی میں سخت پابندیوں کے ساتھ کوہ پیماؤں کے لیے کھولا گیا تھا۔

مارچ 2021 میں طویل عرصے بعد ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کے لیے کھولا گیا تھا اور ان پر ٹیسٹ اور سماجی دوری جیسی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا، مگر بیشتر کوہ پیماؤں نے پابندیوں کی پروا نہیں کی، فیس ماسک یا سماجی دوری جیسی تدابیر پر بیس کیمپ میں قیام کے دوران عمل نہیں کیا گیا۔

نیپال کے سی آئی ڈبلیو ای سی ہاسپٹل کی میڈیکل ڈائریکٹر پراتویا پانڈے نے بتایا کہ بیس کیمپ کے حکام نے کوہ پیماؤں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کوہ پیماؤں اور عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی کوشش کی تھی، نیپال کے محکمہ سیاحت کے سربراہ رودرا سنگھ نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں اور ہمیں کوہ پیمائی معیشت کو بچانا ہے۔

پہلا کوہ پیما گزشتہ ہفتے بیمار ہوا تھا اور یہ خیال کیا گیا تھا کہ اتنی اونچائی کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماری سے متاثر ہے، مگر جب اسے بیس کیمپ سے کھٹمنڈو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا گیا تو ٹیسٹ سے کووڈ کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ نیپال بھارت کا پڑوسی ملک ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر عروج پر ہے، نیپال میں جنوری 2021 میں ایسٹرا زینیکا ویکسین سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا جو بھارت نے فراہم کی تھی مگر مارچ میں سپلائی نہ ملنے سے اسے روکنا پڑا۔

ابھی کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر بیس کیمپ پر کووڈ کیس کی تشخیص کے بعد امکان ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کا سیزن آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

مشہور خبریں۔

سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم

?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن

افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا

ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،

معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:  ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے

امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے

عراق کو شام میں دہشتگرد گروہوں کی واپسی پر تشویش

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے شام اور غزہ کی صورتحال

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

حماس کے لیے ریاض کی حالت کا انکشاف

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:    المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے