🗓️
سنگاپور (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لائیڈ آسٹن کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے اپنے پہلے سفر کے آغاز پر سامنے آیا جہاں وہ خطے میں اتحادیوں کو چین کے خلاف اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیدا ہونے والے بگاڑ کے بعد ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا چاہتی ہے اور بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہتی ہے۔
سنگاپور میں خطاب کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے متنازع سمندر میں چین کے اقدامات پر تنقید کی جہاں بیجنگ بھی متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ علاقائی دعویٰ کر رہا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بیش تر حصے پر بیجنگ کے دعوے کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ خطے میں ریاستوں کی خود مختاری کو کچلنا ہے، امریکا ان ممالک کے حقوق کے دفاع میں مدد کرے گا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی حمایت میں آنکھوں پر پٹی
🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل
مارچ
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
اگست
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جائیں: اسرائیل
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
دسمبر
سعودی سفیر کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر فیصل بن طلق
جنوری
پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر
🗓️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت
اگست
افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی سکیورٹی کے چیلنجز سامنے آئے ہیں
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
ستمبر
بھارتی فوجیوں نے989 1سے اب تک 2 ہزار 3سو52 کشمیری خواتین شہیدکیں
🗓️ 25 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں” خواتین کے خلاف تشدد کے
نومبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد
فروری