?️
دمشق (سچ خبریں) شام میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا شاندار سلسلہ آج صبح سے باقاعدہ طور پر آغاز ہوگیا ہے جس کے بعد امریکا میں شدید کھلبلی سی مچ گئی ہے کیونکہ وہ شام میں اپنے ناپاک منصوبوں کو انجام دینے میں بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ آج صبح سے باقاعدہ طور پر آغاز ہوگیا ہے، اور موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کے 18 ملین شہری ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، شام کے صدارتی انتخابات میں تین امیدوار میدان میں ہیں، جن میں عبداللہ عبداللہ، بشار اسد اور محمود مرعی شامل ہیں۔
شام کے الیکشن کمیشن کے اعلی رکن قاضی نوری فارس کا کہنا ہے کہ شام میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے پولنگ اسٹیشن صبح 6 بجے سے عالمی مبصرین کے لئے کھول دیئے گئے تھے جو انتخابات کے سالم ہونے پر نگرانی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا وائرس کی وجہ سے طبی دستوارات کی مکمل رعایت کی جارہی ہے، اس سے قبل شام کے بنیادی آئين کی اعلی کونسل نے 3 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لئۓ میدان میں اتارا، جن میں عبداللہ سلوم عبداللہ، بشار اسد اور محمود احمد مرعی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آئندہ 48 گھنٹوں میں کردیا جائے گا، خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق ڈاکٹر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ نے دوما میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا: ملک بھر مزید 48 افراد انتقال کر گئے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار
فروری
صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان
مارچ
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک
دسمبر
برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا
?️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل
فروری
انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان
جنوری
برطانوی وزارت خارجہ کے ملازمین کو غزہ کی حمایت پر برطرفی کی دھمکی
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: برطانیہ کے وزارت خارجہ کے 300 سے زائد ملازمین، جنہوں نے
جون
پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران
مئی
روس کی یوکرین بحران کے حل کے لیے تین اہم شرطیں
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین بحران کے حل
دسمبر