🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے اتوار کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اجلاس ہونا طے تھا لیکن امریکا نے دہشت گردی کا ساتھ دیتے ہوئے اس اجلاس کو روک دیا ہے جس پر چین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں سلامتی کونسل کا کل جمعہ کے روز منعقد ہونے والا اجلاس رکوانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی ایلچی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانا تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو فوری کارروائی کرکے رکن ممالک کو واضح پیغام دینا چاہیے تھا۔
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع سے متعلق اجلاس کو بلاک کردیا ہے۔
جمعہ کو ہونے والے اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں تشدد اور کشیدگی کے خاتمے سے متعلق سلامتی کونسل کے ایک مجوزہ بیان پر غور کیا جانا تھا۔
امریکا نے اس سے پہلے سلامتی کونسل کے فلسطینی علاقوں کی صورت حال سے متعلق مجوزہ بیان پر بھی اعتراض کیا تھا۔تُونس ، ناروے اور چین نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
چین مئی میں سلامتی کونسل کا صدر ملک ہے، اس نے جمعرات کو رات گئے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا لیکن اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز سلامتی کونسل کا فلسطین میں جاری کشیدگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہونا تھا مگر امریکا نے مداخلت کرکے اجلاس رکوا دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے کیا بن گوئیر کو رسوا
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے
اکتوبر
لبنانی ماہرین نے حکومت اور فوج کو اسرائیل کے جال سے خبردار کیا
🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنان میں مسلسل جارحیت اور قبضے کی سطح پر صیہونیوں
فروری
امریکی وعدہ خلافیوں کی تاریخ
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ نے امریکی خلاف ورزیوں کی تاریخ کا حوالہ
جنوری
ایران اردن کا نجات دہندہ
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر
جولائی
مردم شماری کی تازہ ترین رپورٹ جاری
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی
جولائی
یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ
جنوری
کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کے خلاف وحشیانہ امریکی حملوں کے آغاز سے متعلق تجزیے
مارچ
بحرین میں صیہونی حکومت کے لئے نصابی کتابوں کو بدلنے پرانتباہ
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: کی متعدد سیاسی انجمنوں نے آل خلیفہ کی تعلیمی پالیسیوں
جنوری