?️
بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر غیرقانونی پابندیاں عائد کرکے خطے میں ناامنی پیدا کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکا پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے کہا ہے کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
ہوا چونئینگ نے مزید کہا کہ جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن یعنی ایران کے عالمی جوہری معاہدے میں چین کا کردار منصفانہ اور تعمیری رہا ہے جب کہ امریکا نے معاہدے سے دستبردار ہوکر خطے میں تناؤ کا باعث بنا۔
چین نے امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر ایران سے تیل خریدنے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کے مطالبے کو تیز کردیا ہے جبکہ حال ہی میں چین اور ایران نے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کیئے ہیں جس میں دونوں ممالک نے ان معاملات پر ایک دوسرے کی مدد کا وعدہ کیا ہے جن پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے
جولائی
بغداد میں یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اتوار کے روز
ستمبر
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا ہے۔ مریم اورنگزیب
?️ 1 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور
جون
سعودیوں نے سات سال میں یمن میں کیا پایا کیا کھویا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی جنگ ایسے وقت میں آٹھویں سال میں داخل ہو
مارچ
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے
ستمبر
اہم رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 81 کارکنان گرفتار
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے
فروری
کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے
جولائی