امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی نگرانی رکھنے کا اعلان کردیا

امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی نگرانی رکھنے کا اعلان کردیا

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی ملک بھر میں دہشت گردوں پر فضائی نگرانی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد امریکا افغانستان میں نگرانی کے لیئے ہماسیہ ممالک کے فوجی اڈے استعمال کرے گا اور اگر فوجی اڈے نے ملے تو فضائی نگرانی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے انخلا کے بعد افغان سرزمین پر نظر رکھنے کے لیے امریکا نے ہمسایہ ممالک کے فوجی اڈوں کے استعمال کا منصوبہ تیار کر لیا۔

سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل فرینک میکنزی کے مطابق امریکا انخلا کے بعد افغانستان میں دہشتگردوں پر نظر رکھے گا افغانستان کے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈوں کیلئے بات چیت جاری ہے ہمسایہ ملکوں سے فوجی اڈے نہ ملے تو فضائی نگرانی کی جائےگی۔

فرینک میکنزی نے کہا کہ انخلا کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کی خصوصی طیاروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، طیارے مشرقی وسطیٰ کے فوجی اڈوں سے اڑان بھریں گے، افغانستان کی فضا میں 4 سے 6 گھنٹوں تک دہشت گرد  ٹھکانوں کی نگرانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے لینے یا فضائی نگرانی کیلئے ابھی تک کسی سے معاہدہ نہیں ہوا تاہم مجھے یقین ہے کہ امریکا کو اس کی اجازت مل جائےگی، سربراہ امریکی سنٹرل کمانڈ جنرل میکنزی افغانستان سے انخلا کا پلان پیش کریں گے۔

مشہور خبریں۔

روس شمالی کوریا سے توپ خانے کا گولہ بارود خرید رہا ہے: امریکہ

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں

اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق

🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے موصول بولی مسترد، نئی تجاویز پیش

🗓️ 13 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری بورڈ نے قومی ایئرلائن (پی آئی

شبوا میدان میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی 140 حملہ آور ہلاک اور زخمی

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے شبوہ

وزیر اعظم سعودی عرب روانہ

🗓️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب

امریکہ کی دنیا میں کیا حیثیت رہ گئی ہے؟ ٹرمپ کی زبانی

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار

مجرم رہنما انتقام سے بچ نہیں سکتے: ابو عبیدہ

🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی

🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے