?️
جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے خلاف اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے قابض ریاست کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان کے گھروں سے زبر دستی نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کی گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے کو موخر کیا کردیا گیا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی منتظر ہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، جو اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا لیکن ہماری پوزیشن واضح ہے، بین الاقوامی قانون نہ تو بستیوں کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔
اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی خاندانوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جارح محلے میں ان کے گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کے حوالے سے اپنا فیصلہ موخر کر دیا۔
اہل خانہ کے وکیل سامی ارشید نے عدالتی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ عدالت نے فریقین کے دعوے سنے، یہ کسی فیصلے تک نہیں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ جاری کریں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہاں کیس پر غور کرنے کے لیے ایک اور سیشن ہوگا۔
ارشید نے مزید کہا کہ اس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ جراح محلے کے لوگ طابو میں زمین کے مالک ہیں اور وہاں رجسٹرڈ ہیں لیکن مسائل پیش آئے جس نے منظم رجسٹریشن کے انتظام کو روک دیا، ہم ان مسائل کو جلد حل کریں گے، اور مکانات ان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔


مشہور خبریں۔
اوپو کی ’کے‘ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی ’کے‘
اپریل
امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے
جون
کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے
نومبر
یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام
مارچ
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی: امریکی میڈیا
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: جب کہ بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے جو بائیڈن کے
جون
پاکستان کا اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جاری ہے پاکستان نے اسرائیل کے
مئی
پاکستان میں حالیہ سیلاب دنیا کی 10 بدترین قدرتی آفات میں شامل
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رسک ماڈلنگ فرم (آر ایم ایس) کے مطابق پاکستان
نومبر