🗓️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئر نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7 جولائی تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق جو مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ‘لیکن پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی رونگی سے زیادی سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے۔
14 جون شام 5 بجے تک دبئی کی اماراتی ایئر لائن نے تاریخ میں توسیع سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کی تھی، ان کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے مسافروں کے لیے ‘آئندہ اطلاع تک’ سفر معطل رہے گا۔
متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کی رات 11 بجے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کی معطلی کا اعلان سب سے پہلے کیا تھا، تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔
گزشتہ ہفتے یو اے ای نے کہا تھا کہ بھارت سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔
اس سے قبل متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں کورونا سے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات ہیں، فلپائن، اٹلی، یو اے ای اور آسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
اس سے قبل 10 مئی کو یو اے ای نے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ
جون
امریکہ یوکرین کی روس مخالف قرارداد کو روکنے کی کوشش میں
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی
فروری
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد عمران خان کی رہائش گاہ کی سکیورٹی ہائی الرٹ
🗓️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیشل برانچ کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی
نومبر
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی
نومبر
خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت
🗓️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا
مارچ
جرمنوں کی آمدنی اب اتنی نہیں رہی کہ زندگی کی ضروری اشیاء خرید سکیں
🗓️ 16 مئی 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جرمنی میں بہت
مئی