سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری جارحیت کے شدید اقتصادی اثرات کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی میڈیا نے صہیونی جریدے گلوبز کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں جاری تنازعات کے سبب اس ریاست کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت؛صیہونی اخبار کی زبانی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی خبر رساں ادارہ بلومبرگ نے بھی پہلے نشاندہی کی تھی کہ غزہ پر جنگ اور لبنان پر حملوں کے اثرات کے باعث صہیونی ریاست کی اقتصادی ترقی کے تخمینے منفی سمت میں جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی جنگجویانہ پالیسیوں کا اس کے بجٹ پر اثر
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان جھڑپوں نے تل ابیب کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جو سابقہ تخمینوں سے کہیں زیادہ ہے۔