?️
سچ خبریں:افریقہ انٹیلیجنس کی رپورٹ میں سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز اور اسرائیل کے درمیان مبینہ رابطوں، تل ابیب کے دوروں اور عسکری و نگرانی کے آلات کی فراہمی کے نئے دعوے سامنے آئے ہیں۔
ایک رپورٹ میں سوڈان کی داخلی جنگ میں صیہونی حکومت کی مداخلت اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) سے وابستہ نیم فوجی عناصر کی حمایت کے حوالے سے نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ویب سائٹ افریقہ انٹیلیجنس نے رپورٹ کیا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہان، بالخصوص محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی نے ملک میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے ہیں اور تل ابیب کے دورے بھی کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے عہدیداروں نے مئی ۲۰۲۵ اور فروری ۲۰۲۶ میں تل ابیب کا سفر کیا، جہاں انہوں نے صیہونی وزارت خارجہ کے افریقی امور سے متعلق حکام اور صیہونی خفیہ ادارے کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیدتی کے نائب عبدالرحیم حمدان دقلو اور ان کے بھائی القونی بھی ان دوروں میں موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے 2021 سے موساد سے وابستہ ایک چینل کے ذریعے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کو نگرانی کے آلات اور دیگر فوجی سازوسامان فراہم کیا ہے۔
اسی دوران صیہونی حکومت نے سوڈانی حکومت کے ساتھ اپنے سرکاری تعلقات کو بھی مزید مضبوط کیا۔
رپورٹ میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق سوڈان کی داخلی جنگ میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے کردار کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ممکنہ روابط اور عسکری تعاون بھی ایک اہم پہلو بن کر سامنے آ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں مزاحمت کے دو ہزار پہاڑ لوٹ آئے۔ دو ہزار یحییٰ سنوار!
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: میدان جنگ میں نہیں! وہ بزدلانہ طور پر ان کے
اکتوبر
پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں
?️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو
اگست
لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:برطانیہ میں خیراتی ادارے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بے گھر
فروری
سیرت النبیؐ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہے: صدرمملکت
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور
اکتوبر
مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ
?️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے
فروری
قانونی پناہ گزینوں کو بڑے پیمانے پر حراست میں لینے کا امکان: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ داخلی سلامتی کی جانب سے جاری کردہ
فروری
اسرائیلی فوج نے "محمد سنوار” کو قتل کرنے کے لیے آپریشن کیا
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں یورپی
مئی