?️
تل ابیب (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدے میں ممکنہ واپسی سے اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ اس معاہدے کو لیکر شدید خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور امریکا سے اس معاہدے میں واپس نہ آنے کی اپیل کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلینکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ امریکا، ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا کیونکہ اس سے اسرائیل کو شدید نقصان ہوسکتا ہے اور خطے میں اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی یہی درخواست کر چکے ہیں اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس درخواست کی تکرار، ایٹمی معاہدے میں امریکا کے واپس آ جانے سے اسرائیل کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
نیتن یاہو نے اسرائیل کی حمایت کرنے کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ اینٹی بلینکن کا اس پریس کانفرنس میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل کو ہر طرح کے خطروں کے مقابلے میں اپنے دفاع اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور مضبوط کرنے کا حق ہے۔
امریکا کے وزیر خارجہ نے بھی مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنی موجودگی کو اسرائیل کے بارے میں امریکی حمایت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن، اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور صدر بائیڈن شخصی طور پر اس حق پر کاربند ہیں۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا
جون
صہیونی دشمن اپنے دفاعی نظام سے مایوس کیوں ہے ؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے دفاعی نظام سے مایوس ہو چکی ہے
جون
امریکا-روس تعلقات میں کشیدگی اور نئی عالمی جنگ کی طرف جاتی دنیا
?️ 28 اپریل 2021(سچ خبریں) روس اور امریکا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کو تیسری
اپریل
جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی
جون
شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید
?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو
مئی
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی
آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہو سکتی ہے، آئینی بینچ کے ججز ٹرانسفر کیس میں ریمارکس
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے، عمران خان
?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی
مارچ