سچ خبریں:ریٹارڈ صیہونی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جنگ جاری رکھنے میں عدم دلچسپی کا اعتراف کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ قابض فوجی واضح طور پر تھک چکے ہیں اور ان میں سے زیاد تر اب جنگ لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست کی فوجی اور سیاسی حالت زار؛صیہونی میڈیا کی زبانی
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے صیہونی وزیرِ اعظم ، سیاسی و فوجی حکام پر اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔
اسحاق بریک نے یہ بھی کہا کہ قابض وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی چیف ہالیوی ایسی جنگ کی قیادت کر رہے ہیں جس کا کوئی واضح مقصد نہیں ہے،انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہالیوی اپنے موقف پر ثابت قدم نہیں ہیں تاکہ حکومتی عہدیداروں کو خوش رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی کئی نسلوں میں ہم نے کبھی ایسے حکام کو نہیں دیکھا جو 101 اسرائیلی قیدیوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی فوج کی حالت زار؛صیہونی فوجی افسر کی زبانی
صیہونی جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے قیدیوں چھوڑ دیا تاکہ اپنے اقتدار کو باقی رکھ سکے۔