وہ جگہ جہاں ایک روٹی سب سے بڑی آرزو بن چکی ہے  

وہ جگہ جہاں ایک روٹی سب سے بڑی آرزو بن چکی ہے  

?️

سچ خبریں:محاصرے اور جنگ زدہ غزہ میں، روٹی ایک خواب بن چکی ہے، یہاں زندگی کی قیمت ایک روٹی ہے۔

غزہ ایک تنگ اور محصور سرزمین، جو طویل محاصرے اور مسلسل جنگ کا سامنا کر رہی ہے، آج انسانی درد، صبر اور بقاکی علامت بن چکی ہے۔ غزہ میں اب زندگی کا پیمانہ نہ وقت ہے، نہ دن، بلکہ روٹی کے لیے قطار اور بچوں کی بھوک کا شورہے۔
 روٹی کی طلب، ایک خواب کی مانند
غزہ کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ غزہ اب ایسی جگہ بن چکی ہے جہاں روزانہ کی ایک روٹی بھی ایک بڑی آرزو بن گئی ہے۔ محاصرے کو 18 ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، اور زندگی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بمباری اور محاصرےنے مل کر لوگوں کی جانوں کو دو طرفہ عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔
 نہ صرف جنگ، بلکہ بھوک بھی جان لے رہی ہے۔ لوگ روٹی کی دکانوں کے سامنے لمبی قطاروں میں صرف ایک نوالے کی امید لیے کھڑے ہوتے ہیں۔
 بچوں کی بھوک، ماں باپ کا دکھ
غزہ کے اس شہری نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ہر صبح بچے مجھ سے پوچھتے ہیں: کیا آج روٹی ہے؟ اور میرے پاس ان کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔ اگر کبھی روٹی مل جائے تو ہم اسے گویا خزانہ سمجھ کر بڑے اہتمام سے سب میں بانٹتے ہیں۔
 روٹی: ایک زندہ علامت
غزہ میں روٹی اب صرف غذا نہیں رہی، بلکہ زندگی کی علامت، انسانی وقار کی پہچانبن چکی ہے۔
 یہاں لوگ اب آسائشات نہیں مانگتے، صرف جینے کا حق مانگتے ہیں، اور بچوں کی بھوک سب سے تکلیف دہ منظر ہے۔
 غزہ، انسانیت کا پیمانہ
اس شہری نے آخر میں کہا کہ غزہ آج انسانیت کا آئینہ ہے۔ اگر آپ خود کو انسان سمجھتے ہیں، تو غزہ کی آواز سنیں۔ ہم صرف جنگ سے نہیں، بلکہ بھوک اور محاصرے سے بھی لڑ رہے ہیں۔ اگر دنیا نے سنا، تو شاید ہم پھر زندہ رہ سکیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل مضحکہ خیز

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے ایک فوجی ماہر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

الاقصیٰ طوفان اور ترک حکمرانوں کی دوغلی پالیسی

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی قیادت میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے الاقصیٰ

محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ

?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر

روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں

یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین

ماہرین فلکیات نے نایاب بلیک ہول دریافت کر لیا

?️ 28 جنوری 2022لندن (سچ خبریں) ماہرین فلکیات نے ملکی وے یعنی ہماری کہکشاں کے

ایلون مسک دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب

?️ 22 جنوری 2022نیویارک(سچ خبریں)ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے