?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں واشنگٹن کا ساتھ نہ دینے پر نیٹو اور یورپی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں کو امریکی جارحانہ کارروائی میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اور یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں ان کی کارکردگی بہت سے پہلوؤں سے انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں موجود تمام بحری بارودی سرنگیں صاف کردی ہیں۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز ڈبلن کے دورے کے دوران ایک بار پھر ایران کے خلاف جنگ پر گفتگو کی اور واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے امریکی جارحانہ اقدام میں ساتھ نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا: نیٹو نے آبنائے ہرمز میں ہماری مدد نہیں کرنا چاہی، حالانکہ ہمیں اس آبنائے سے کوئی تیل نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا: جنگ ایران میں امریکی فوجی سازوسامان کی برتری سب نے دیکھ لی ہے! ہم نے تمام بارودی سرنگیں صاف کردی ہیں۔ اب وہاں کوئی بارودی سرنگ موجود نہیں ہے۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی اور یہ آبنائے امریکی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی یقینی بنانے میں واشنگٹن کی مدد سے گریز کرنے پر یورپی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
امریکی صدر نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں یورپ کی صورتحال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اس براعظم کی تجارت، توانائی اور ہجرت کی صورتحال سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص یورپی ممالک کی ہجرت سے متعلق پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشکل کی گھڑی میں
مئی
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر
اگست
پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے
جنوری
امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی واشنگٹن کی نظریاتی سوچ کی سخت ترین عکاسی ہے
?️ 10 دسمبر 2025 امریکی قومی سلامتی حکمتِ عملی واشنگٹن کی نظریاتی سوچ کی سخت
دسمبر
عوام کے ووٹ پر قابو پانے کے لیے امریکہ میں دو طرفہ جدوجہد
?️ 8 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ میں پارٹی کی دوبارہ تقسیم ایک ایسا طریقہ ہے
اگست
تل ابیب اور ویٹیکن کے درمیان تلخ تعلقات ؛ وجہ؟
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی ویٹیکن کے پوپ
جولائی
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان نے سعودیہ سے ملنے
اکتوبر
صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،
مئی