بین الاقوامی تعلقات میں ایک قطبی نظام ماضی کا حصہ بن چکا ہے:پیوٹن

ایک قطبی نظام

?️

سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کا ایک قطبی نظام ختم ہوچکا ہے اور عالمی طاقت کا توازن گلوبل ساؤتھ اور مشرق کے نئے مراکز نمو کے حق میں تبدیل ہورہا ہے۔

پیوٹن: بین الاقوامی تعلقات میں ایک قطبی نظام ماضی کا حصہ بن چکا ہے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک قطبی نظام، جو محدود تعداد میں ممالک کے مفادات کی خدمت کرتا تھا، اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور دنیا میں طاقت کا توازن گلوبل ساؤتھ اور مشرق میں ابھرنے والے نئے مراکز کے حق میں تبدیل ہورہا ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے نئی دہلی میں برکس کے 18ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں توسیع اور گلوبل ساؤتھ کے مزید ممالک کو عالمی حکمرانی کے نظام میں زیادہ مؤثر کردار دینے کا مطالبہ کیا۔

پیوٹن نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کا ایک قطبی نظام، جو محدود ممالک کے اایک گروہ کے مفادات کے لیے کام کرتا تھا، ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

 ان کے مطابق دنیا میں طاقت کا توازن گلوبل ساؤتھ اور مشرق میں ابھرنے والے نئے مراکز نمو کے حق میں تبدیل ہورہا ہے۔

روسی صدر نے زور دیا کہ عالمی سطح پر کثیر قطبی نظام کی تشکیل کے موجودہ مرحلے میں حقیقی کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تعاون ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک کو عالمی حکمرانی کے طریقہ کار اور بڑے بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی اداروں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ سنگین چیلنجز اور خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے اور عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

برکس کا حوالہ دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ یہ ’’دنیا کی سب سے بڑی تنظیم‘‘ ہے اور اس کے رکن ممالک دنیا کی مجموعی مجموعی پیداوار کا تقریباً 40 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برکس ممالک دنیا کے تقریباً اایک تہائی رقبے پر مشتمل ہیں جبکہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی ان ممالک میں رہتی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ برکس کے رکن ممالک سیاست و سکیورٹی، معیشت و مالیات، ثقافت اور انسانی امور سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پیوٹن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برکس میں تعاون ہمیشہ مساوات، حسن ہمسائیگی اور رکن ممالک کے باہمی مفادات کو مدنظر رکھنے کے اصولوں پر قائم رہا ہے۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر برکس کا مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کے خلاف عالمی ردعمل

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت اکتوبر 2023 سے غزہ کی مظلوم عوام کے

جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی

ایران امریکی بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:سی آئی اے کا اعتراف

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے تجزیے میں

وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں

?️ 14 ستمبر 2025وائٹ ہاوس پر بیماریوں کے سایے میں  امریکہ کے صدور کی صحت

فواد چوہدری اور اسد عمر کو عدالتی رلیف

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق

حزب اللہ کا اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر خصوصی بیان

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے اسلامی انقلاب ایران کی ستتالیسویں

چین سے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی

اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے

?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے