🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے 50 فیص امریکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بھاری تعداد میں امریکی سامان بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے تقریباً 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے۔
امریکی فوج کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کی 20ویں برسی یعنی 11 ستمبر تک اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور سیکڑوں ٹن ساز و سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ہے۔
اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا ہے تاہم کابل سے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی کرنا اب بھی باقی ہے، سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں بیسز اور فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ انخلا کے بارے میں کوئی تخمینہ جاری نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر سے قبل افغانستان سے انخلا کا حکم دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس کو یوکرین کی اپنی سرزمین پر دوبارہ دعویٰ کرنے کی صلاحیت پر شک ہے: CNN
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکی حکام نے سائینائیڈ کو بتایا کہ امریکہ اور
جون
پنجاب میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 16 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بورڈ آف ریونیو نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی
اکتوبر
عراق کا دہشت گردوں کے لیے سخت ہوشدار
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحیی رسول
نومبر
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
عراقی مزاحمتی تحریک کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب
فروری
اقتصادی سروے رپورٹ جاری
🗓️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ
جون
اولمپکس میں بچوں کو مارنے والی حکومت کی موجودگی کی کیا وجہ ہے؟
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے دوہرا معیار
جولائی
وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلی
🗓️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم تبدیل ہو گئی ہے اور
جنوری