?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے بچانے کے لیئے عالمی برادری سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو فوج کے ذریعے دبانا چاہتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کا ظلم و ستم کیا جارہا ہے لہٰذا عالمی برادری کو چاہیئے کہ کشمیری عوام کی مدد کے لیئے آگے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت پسند کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کے لئے اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علامی برادری سے کشمیری عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیری عوام بھارت کی فوجی طاقت کے سامنے کبھی سرنہیں جھکائیں گے اگرچہ وہ 5 اگست 2019 کے بعد خاص طورپر مسلسل فوجی محاصرے میں زندگی گزاررہے ہیں۔
ترجمان نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو بچانے کے لئے آگے آئیں کیونکہ دس لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوسز کے اہلکاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی پوری آبادی کو اپنے ہی وطن میں یرغمال بنا رکھا ہے۔
دوسری جانب انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں علاقے میں بھارت کی طرف سے یک طرفہ طورپر اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے اقدامات سے تنازعہ کشمیر سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کا واحد طریقہ مذاکرات ہیں۔ حریت رہنما دیویندر سنگھ بہل، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور کشمیر تحریک خواتین نے اپنے الگ الگ بیانات میں کشمیریوں کے خلاف بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا عزم ظاہر کیاہے۔ ایک اہم پیش رفت میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا بھارت کے اپنے اداروں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چھوڑ دیا ہے اس لئے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
قابضین کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں: حماس اور اسلامی جہاد
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے
اپریل
بشار الاسد کے کزن کا شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں
اپریل
جرمنی کا یمن جنگ میں شریک ممالک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اولاف شلٹز کی قیادت میں جرمن اتحادی حکومت یمن جنگ میں
ستمبر
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست
بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 2 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
اپریل
لبنان میں سعودی نواز پارٹی کی شرارت؛ ایندھن ذخیرہ کرنے سے لے کر امونیم نائٹریٹ اسٹوریج تک
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کی القوات اللبنانیه پارٹی کے ایک رہنماکے ہاتھوں و ایندھن
ستمبر
تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا گیا
?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین
اپریل