?️
غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور ان کی زندگی کا کبھی بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں اپریل 2019ء سے پابند سلاسل جماعت کے دیرینہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی حالت تشویشناک ہے اور کسی بھی وقت ان کی زندگی ختم ہوسکتی ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں تیس سال سے مقیم جماعت کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کو بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی زندگی تشویشناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 83 سالہ الخضری سعودی جیل میں قید کیے جانے کے بعد کئی نئی طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے ہیں، وہ کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی شکار ہیں۔
خبر رساں ادارے اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الخضری دائمی امراض کا شکار ہیں اور انہیں جیل میں معاشی دشواریوں اور صحت کے بدترین مسایل کا سامنا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر الخضری پر کسی جرم کے ارتکاب کا الزام عاید نہیں کیا گیا اور اس کے باوجود انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے، حماس کے ترجمان نے ڈاکٹر الخضری، ان کے بیٹے ھانی الخضری اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور انہیں بدترین حالات میں قید کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو اپنے وکیل سے رابطہ کرنے کی بھی اجازت نہیں اور ان کے ٹرائل میں انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
فوادچوہدری نے پاکستان کی مارکیٹ کو دینا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کی
مئی
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر
مودی حکومت پارلیمانی انتخابات کے ذریعے کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ، حریت کانفرنس
?️ 27 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جون
شام کے بحران کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں:شام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا
نومبر
سعودی مبلغ کو 40 سال قید کی سزا
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
ٹی ایل پی پر لگی پابندیوں کے بارے میں وزیر اعظم نے موقف واضح کر دیا
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی
اپریل
چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک
نومبر