مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی وسیع جارحیت

مغربی کنارے

?️

سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا اور اس دوران فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں رات گئے وسیع پیمانے پر چھاپے مارے۔ جنین، رام اللہ، الخلیل اور نابلس میں گھروں پر دھاوے اور فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مغربی کنارہ آج رات صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں اور رہائشی علاقوں پر ایک نئے اور وسیع حملے کا گواہ بنا۔ یہ حملے جنین، رام اللہ، الخلیل اور نابلس سمیت مختلف شہروں میں کیے گئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے جنین شہر کے الالمانیہ محلے پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے جنین کے الالمانیہ محلے میں کارروائی کے دوران ایک رہائشی عمارت پر بھی یورش کی۔

جنین کے جنوب میں واقع گاؤں سیریس بھی ان علاقوں میں شامل تھا جنہیں صہیونی فوج نے نشانہ بنایا۔

صہیونی قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون پناہ گزین کیمپ پر بھی دھاوا بولا اور علاقے میں ایک گھر پر حملہ کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوبی حصے میں الخلیل کے شمال میں واقع قصبے بیت امر پر بھی یورش کی۔

شمالی مقبوضہ القدس میں قصبہ حزما کے علاقے طبلاس کو بھی صہیونی فوج کے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی فوجیوں نے سلفیت کے مغرب میں واقع قصبہ الزاویہ پر بھی دھاوا بولا، جبکہ نابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبہ قریوت بھی ان علاقوں میں شامل تھا جنہیں قابض فوج نے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر

قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا

?️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن

وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی

?️ 7 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں کے

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروبارہ سماعت کا حکم

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

یمنی "جوابی حملے” کے خوف سے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کا مقام تبدیل

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں مسجد کی توہین

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے

حزب اللہ کے ڈرونز کی نشاندہی مشکل؛ ہمارا کام لبنان میں گھروں کی تباہی رہ گیا ہے؛ صیہونی افسران کا اعتراف

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرونز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے