حزب اللہ کے ڈرونز کی نشاندہی مشکل؛ ہمارا کام لبنان میں گھروں کی تباہی رہ گیا ہے؛ صیہونی افسران کا اعتراف

حزب اللہ

?️

سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرونز کو روکنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ صیہونی افسران نے شہری علاقوں کی تباہی اور شدید مایوسی کا اعتراف کیا ہے۔

صہیونی میڈیا نے اعلیٰ فوجی افسران کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی لبنان کی صورتحال نے سنگین چیلنجز پیدا کر دیے ہیں اور حزب اللہ کے ڈرونز کی شناخت اور ان کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج جمعرات کے روز صیہونی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے سامنے شدید بے بسی اور ناکامی کی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔

اس حوالے سے صہیونی اخبار والا نیوز نے اعلیٰ فوجی افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال سنگین چیلنجز پیدا کر رہی ہے اور حزب اللہ کے ڈرونز کی شناخت کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی اخبار ہارٹیز نے ان افسران کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کے برعکس لبنان پر جارحیت میں شریک ہیں کہ وہ اپنے کمانڈرز کی حکمت عملی کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ان کا بنیادی مشن لبنان کے دیہات میں گھروں کی تباہی ہے۔

ہارٹیز کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہونے والے بھاری نقصانات کے باعث صیہونی فوجیوں میں شدید مایوسی اور ناامیدی پائی جاتی ہے، اور وہ اپنے غصے کا اظہار لبنان کے دیہات پر بمباری کی صورت میں کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا وباء: ملک بھر میں  مزید 76 افراد انتقال کر گئے

?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس

برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا

?️ 29 نومبر 2025برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور

وزیراعظم عمران خان کی ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخابات میں  ایک

ایران پاکستان سرحدی واقعات کے بارے میں بائیڈن کی مداخلت 

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:ایران پاکستان سرحدی واقعے کے بارے میں اپنی مداخلت کے ساتھ،

جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے

بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے

صیہونی حکومت کو شدید ترین بحران کا سامنا ہے:امریکی اخبار

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے بنجمن نیتن یاہو کو اس

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے