🗓️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطینی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گرد فوج نے جاری سال میں اب تک 1900 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران گذشتہ ایک سال کے دوران 1900 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں غزہ پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے دوران اور باب العامود میں ہونے والی تحریک کے دوران کی گئیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیکڑوں ایسے بچوں کو حراست میں لیا جن کی عمریں 18 سال سےکم تھیں۔
مئی کے دوران اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اسیران کی ہیلتھ انشورنس ختم کرنے کا اعلان کیا، ان اسیران میں امیر زغیر، رامی برکہ، محمد ارناؤط، عمر زغیر اور 12 دوسرے اسیران شامل ہیں، گرفتار کیے جانے والے 53 فلسطینیوں کو 25 سال سے زاید عمر کی سزائیں دی گئیں، جبکہ بعض افراد کو سینکڑوں سال کی قید کی سزائیں دی گئی ہیں اور ان میں سے کچھ افراد ایسے ہیں جو 20 سال سے اسرائیلی قید میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت تقریبا، 4،400 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے تقریبا 600 کو سخت سزائیں دی گئی ہیں اور 425 عارضی حراست میں ہیں جبکہ قیدیوں میں 200 بچے اور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
دو بینک بند،ہمارا بینکنگ سسٹم محفوظ ہے؛بائیڈن کا دعویٰ
🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں دو بینکوں کے
مارچ
سندھ:کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 15 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر
مارچ
رئیل می پرو سیریز کے دو فونز متعارف
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی
جنوری
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
🗓️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
فواد چوہدری کی مریم نواز اور بلاول پر کڑی تنقید
🗓️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد
جولائی
مقبوضہ گولان کو یہودی علاقہ بنانے کے لیے صیہونیوں کا کروڑوں ڈالر کا منصوبہ
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کل امریکہ کی حمایت سے گولان کو یہودی علاقہ
دسمبر
صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ
اکتوبر
سعودی اتحاد جنگ بندی پر کاربند نہیں: یمنی عہدہ دار
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے
اپریل