انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے کانگو میں سینکڑوں افراد کے قاتل کے خلاف اپنا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے کانگو میں سینکڑوں افراد کے قاتل کے خلاف اپنا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا

?️

کانگو (سچ خبریں) انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے کانگو کی ملیشیا کے سربراہ  اور کانگو میں سینکڑوں افراد کے قتل کے قاتل کے خلاف ایک بار پھر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اس کی سزا کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اپیل کے ججوں نے کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا کی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر سنائی گئی 30 برس قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اپیل سننے والے بینچ کے سربراہ جج ہاورڈ موریسن نے کہا کہ بوسکو نٹیگنڈا کی اپیل میں اٹھائے گئے تمام سوالات کو مسترد اور سزا کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

بوسکو نٹیگنڈا کے وکلا نے اپیل میں سزا ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ ٹرائل میں قانونی خامیاں موجود تھیں، ججوں نے بوسکو نٹیگنڈا کے وکلا کی جانب سے سزا کے خلاف اٹھائے گئے تقریباً تمام سوالات کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو 2019 میں قتل، ریپ اور دیگر جرائم کے ارتکاب پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان پر الزام تھا کہ جب وہ عوامی جمہوریہ کانگو میں 2002 سے 2003 تک یونین آف کانگولیز پیٹریاٹس (یو پی سی) ملیشیا کے عسکری سربراہ تھے تو اس دوران انہوں نے جنگی جرائم کیے، کانگو میں اس جنگ کے دوران سیکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا تھا اور ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے تھے۔

بعد ازاں رواں ماہ کے اوائل میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا سزا یافتہ ہیں اور انہیں لڑائی میں استعمال ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کو 3 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نٹیگنڈا کے پاس معاوضہ ادا کرنے کے ذرائع نہیں ہیں اور عدالت نے اپنے ٹرسٹ فنڈ کو مدد فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جنگی جرائم سے متاثرہ افراد کو ووکیشنل اور دیگر پروگراموں سے مدد کی جائے۔

جج چانگ ہو چونگ کا کہنا تھا کہ عدالت نے نٹیگنڈا کے خلاف معاوضے کا فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا ہے اور متاثرین کو 3 کروڑ امریکی ڈالر ادا کرنے کی ذمہ داری کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نٹیگنڈا یہ رقم ادا نہیں کر سکتا، اس لیے چیمبر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے ٹرسٹ فنڈ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ فنڈ ریزنگ کے لیے تمام ضروری کوششیں بھی کی جائیں۔

جج نے کہا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ کسی کی جانب سے انفرادی طور پر نہیں دیا جائے بلکہ اداروں اور متاثرین کی مدد کے لیے قائم فنڈز کے ذریعے دیا جائے گا۔

معاوضے کے اہل وہ متاثرین ہوں گے جو نٹیگنڈا کی سربراہی میں حملوں میں ان کی کمانڈ میں چائلڈ سولجرز اور ریپ متاثرین تھے اور ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی فنڈز دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ ن کا ملک میں بیک وقت انتخابات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک میں بیک

اقوام متحدہ نے غزہ میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے سے خبردار کیا 

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: شدید گرمی کی لہر اور صہیونی ریاست کے جاری حملوں

صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین

نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری

?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے

گوادر ایئرپورٹ کو کمرشل کرنے میں ناکامی پر تنقید

?️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے