صہیونی فوج کا ایران پر حملے کرنے کے سلسلہ میں اہم بیان

صہیونی فوج کا ایران پر حملے کرنے کے سلسلہ میں اہم بیان

?️

سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ان کے اہداف پر حملے مکمل ہو چکے ہیں اور ایران کو خبردار کیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ کرنے سے گریز کرے۔

صہیونی فوج کے ترجمان دانیل ہگاری نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران میں ہمارے اہداف پر حملے مکمل ہو چکے ہیں ایران کو انتباہ دیا کہ وہ مزید کشیدگی پیدا نہ کرے۔

ایران پر حملے؛ صہیونی فوج کی باضابطہ تصدیق
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اہداف پر حملے مکمل کر دیے گئے ہیں، صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایران میں مخصوص اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے فضائی دفاع کی کامیاب کارکردگی اور ہوشیاری؛عربی میڈیا کی رپورٹ

ایرانی فضائی دفاع کی وضاحت
اس کے برعکس ایرانی فضائی دفاعی مرکز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ فوجی مقامات کو محدود پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی حکام نے کہا کہ صہیونی حکومت کو پہلے ہی تنبیہ دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے گریز کرے لیکن انہوں نے ایران کے تین صوبوں تہران، خوزستان اور ایلام میں فوجی مراکز پر حملے کیے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں

ایرانی عوام کے لیے اہم پیغام
ایرانی فضائی دفاع کے مرکز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد اور سکون برقرار رکھیں اور متعلقہ خبریں قومی میڈیا سے حاصل کریں، دشمن میڈیا کی پھیلائی گئی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر مارچ میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارچ میں

لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا؛کیوں؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے دانستہ یا

کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر کے پانیوں پر ایک

5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کی کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ

گورنر پنجاب نے مودی کو سب سے بڑا دہشت گرد اور امن دشمن قرار دے دیا

?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مودی کو سب سے بڑا دہشت

بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم

?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو

ہماری حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہترکیا: فواد چوہدری

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے