?️
پیرس (سچ خبریں) منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے فی الحال پاکستان کو گرے لیسٹ میں رکھا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اس سلسلے میں کافی موثر اور ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف آے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید 6 نکات پر عمل درآمد کا ٹاسک دے دیا ہے اور کہا ہے کہ گرے لسٹ میں رہنے کا مطلب ہے کہ کچھ خامیاں موجود ہیں۔
ایف اے ٹی ایف اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے، پاکستان نے اے پی جی کی آخری تین شرائط میں سے دو پر موثر کام کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اثاثوں کو ضبط کیا، جبکہ پاکستان نے ایکشن پلان کے تحت 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔
ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ہم نے دہشت گروں کی فہرست میں شامل افراد کی مکمل تفتیش کا کہا ہے، ان دہشت گردوں پر مقدمہ چلانے کے لیے پاکستان کو مزید کام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے جون2021 میں اسٹریٹیجک خامیوں کو دور کرنے کا اعلیٰ سطح کا عزم ظاہر کیا، مزید کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین میں ترامیم کرکے بین الاقومی تعاون بڑھایا جائے۔
ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ وکلا، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور جیولری کا کام کرنے والوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے، ان شعبوں کے کاروبار کے دستاویزی ثبوت لیے جائیں۔
ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا کہ جس جگہ ضروری ہو پابندیاں بھی لگائی جائیں، بے نامی کاروبار اور جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں، اور منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں اضافہ کرکے عدالتوں میں پیش کیے جائیں، منی لانڈرنگ میں دوسرے ممالک سے مل کر ناجائز اثاثے تلاش کر کے ضبط کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
عقبہ نشست میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے عقبہ سربراہی اجلاس
جنوری
مسک اور ٹرمپ کے سنہرے خواب کا اختتام؛ کیا 2028 کے انتخابات کے لیے کوئی تیسری پارٹی راستے میں ہے؟
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: کئی مہینوں کے قریبی تعاون کے بعد، ٹرمپ اور مسک
جون
ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے
?️ 2 نومبر 2025ٹرمپ، چین کے ساتھ تجارتی جنگ ہار گئے سی این این نے
نومبر
اردگان نے اپنی بات واپس لی
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر
سعودی اور اماراتی گروہوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے المہرہ میں سعودی عرب کی زیر حمایت
دسمبر
معاملہ طے پا جانا چاہیے: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ معاملہ
اگست
روس کا مغربی ممالک پر یوکرین جنگ کو طول دینے کا الزام
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین
جولائی