برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قائم ایسوسی ایشن کونسل کی بحالی نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کے یورپین فارن افئیرز کونسل کے اجلاس میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اس ایسوسی ایشن کونسل کے اجلاس کے حق میں نہیں، جسے 2013ء میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایسوسی ایشن ایگریمنٹ ای یو اور کسی تیسرے ملک کے درمیان قانونی طور پر پابند معاہدہ ہے، یہ بین الاقوامی معاہدوں کی تین خاص اقسام میں سے ایک ہے جس کا مقصد یورپی یونین اور متعلقہ ملک کے مابین وسیع موضوعات پر قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
یورپی خارجہ امور کے سربراہ نے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ دوطرفہ امور بہت سارے معاملات سے مشروط ہیں، جن پر ہمارا اختلاف ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز یورپین فارن افئیرز کونسل کے اجلاس میں شریک یورپین وزرائے خارجہ کے ساتھ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم یائر لیپید کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ اس معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر یورپی خارجہ امور کے سربراہ نے انہیں آگاہ کیا کہ اس بحالی پر یورپی وزرائے خارجہ راضی نہیں ہیں۔
جوزف بوریل نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں، جن کی وجہ سے یورپ کی جانب سے یہ معاہدہ معطل کیا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کونسل ایگریمنٹ کے بارے میں یہ بھی واضح رہے کہ اس معاہدے کے تحت یورپ کے تمام رکن ممالک اس ملک کے ساتھ مختلف پالیسی ایریاز میں تعاون کے قانونی پابند ہوتے ہیں، اس میں سے اقتصادی تعاون اہم ترین ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں درجنوں انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئے، فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق القدس اسلامی اوقاف نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی زیر نگرانی 99 راسخ العقیدہ یہود نے مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں واقع باب المغاربہ کے راستے حرم شریف میں داخلے کی کوشش کی۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن امریکہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کو نئے سال کی مبارکباد نہیں دیں گے
دسمبر
لاس اینجلس کی بلیوں کے آنسو اور غزہ کے بچوں کے درد پر خاموشی!
جنوری
ہر روز حماس کے ایک ممتاز قیدی کو پھانسی دی جانی چاہیے!: بن گوئر
دسمبر
پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت
مئی
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
فروری
دوران چارجنگ فون کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
ستمبر
تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پلڈاٹ
اگست
عمران خان کے خلاف کیس کس نوعیت کے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج کی زبانی
جولائی