🗓️
سچ خبریں: عراق کی جانب سے لبنان کی حمایت میں کیے جانے والے اقدامات خاص طور پر آیتالله سیستانی کے حالیہ بیان کے بعد تیز ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے لبنان پر شدید حملوں کے بعد عراق نے لبنان کی حمایت کے لیے اقدامات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی شہریوں کے لیے مفت ویزا کی سہولت کو مزید توسیع دی جائے گی جو سرحدی راستوں سے عراق میں داخل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے لبنانی شہریوں کے ویزوں کو 30 دن تک بڑھانے کا حکم دیا ہے اور مزید توسیع کے لیے انہیں سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے حکم دیا ہے کہ سرحدی راستوں سے داخل ہونے والے لبنانی شہریوں کو مفت ویزا جاری کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر اپیلیں کی جا رہی ہیں کہ صیہونی فوج کے حملوں سے متاثرہ لبنانی پناہ گزینوں کا استقبال کیا جائے اور ان کے لیے رہائش فراہم کی جائے۔
گزشتہ روز عراقی حکومت نے ایک فضائی اور زمینی پل کے قیام کا اعلان کیا تاکہ لبنان کو امداد کی فراہمی اور ایندھن کی منتقلی ممکن بنائی جا سکے جس کی ضرورت ہسپتالوں اور دیگر خدماتی اداروں کو ہے۔
یہ تمام اقدامات آیتالله سیستانی کے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی۔
آیتالله سیستانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لبنان کے معزز عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں اور انہیں ہماری مکمل حمایت ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی افواج کے بربریت پر مبنی حملوں میں متعدد بے گناہ شہری اور مزاحمتی مجاہدین شہید ہو چکے ہیں نیز ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے ہیں۔
آیتالله سیستانی نے فوری طور پر حملے بند کیے جانے اور لبنانی عوام کی مدد کرنے پر زور دیا نیز مومنین سے اپیل کی کہ وہ لبنانی عوام کے دکھوں کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کریں۔
مشہور خبریں۔
یوم استحصال کشمیر، دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
🗓️ 5 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی قابض حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5
اگست
نیپرا میں بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی
مئی
صیہونی حکومت دبئی شیوخ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں!
🗓️ 14 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی سروسز اور دبئی کے شیخ ڈوم کے
فروری
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر
صہیونی جرائم پیشہ گروہ متحدہ عرب امارات میں
🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی
مئی
صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟
🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید
جولائی
صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے
جولائی
وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت
🗓️ 11 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کرپٹوکرنسی پر قانون
اپریل