?️
نئی دہلی (سچ خبریں) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر دنیا بھر میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوئے جن میں آیت اللہ خمینی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں دنیا بھر کے مظلوموں کا مددگار اور ظالموں سے نفرت کرنے والا عظیم رہنما قرار دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت، پاکستان اور کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں پاکستانی عوام نے مسلمانوں کو بیدار کرنے کے سلسلے میں آیت اللہ خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر بھارت کے شہر لکھنؤ سمیت کئي شہرون میں آن لائن پروگرام منعقد کئے گئے جن میں مختلف دانشوروں نے سامراجی طاقتوں کے خلاف آیت اللہ خمینی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خمینی نے دنیا کو اسلامیت اور جمہوریت کی ایک نئی فکر اور نیا نظریہ عطا کیا اور انہوں نے ثابت کردیا کہ عالمی مشکلات کا اصلی حل اسلام اور عوام کے ہاتھ میں ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر، عراق، شام، لبنان، فلسطین، ترکی اور یورپی ممالک میں بھی آیت اللہ خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر اجتماعات اور سمینار منعقد ہوئے اور حاضرین نے آیت اللہ خمینی کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔
حاضرین نے آیت اللہ خمینی کو ایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم قائد کی ہیبت آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہیں، آیت اللہ خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا، وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے پاکستان سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے کو
اپریل
جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف جنین کے علاقے میں فلسطینی
جون
امریکیوں میں نیتن یاہو کی مقبولیت میں تاریخی کمی
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی تحقیقی ادارے گیلپ کے ایک سروے کے مطابق، صہیونی
جولائی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے
اکتوبر
چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے: امریکی جنرل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اور قومی سلامتی کے
جنوری
شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع
نومبر
ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔ مصدق ملک
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ
جون
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی