?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں امریکی عدالت نے سفید فام سابق پولیس اہلکار کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا سنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2020 میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جج نے کہا کہ ڈریک شاوین کی سزا آپ کی جانب سے اعتماد اور اختیار کی حامل پوزیشن کے غلط استعمال پر مبنی ہے، اور خاص طور پر جس طرح مسٹر فلائیڈ کے لیے سفاکی دکھائی گئی۔
واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کا واقعہ مئی 2020 میں پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس اہلکار نے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے بہت زور سے دبا رکھا تھا، جارج فلائیڈ بار بار یہ کہہ رہے تھے کہ ان کی سانس بند ہورہی ہے لیکن پولیس افسر نے ان کی باتوں پر توجہ نہیں دی جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔
ڈیرک چاون نے فلائیڈ کی گردن پر 8 منٹ 46 سیکنڈ تک گھٹنے ٹیکے رکھے، طبی معائنہ کاروں کی رپورٹ کے مطابق 3 منٹ بعد فلائیڈ بے ہوش ہوکر اس دنیا سے چلے گئے تھے۔
جارج فلائیڈ کی یہ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر بھر میں نسل پرستی کے خلاف کئی دن تک مظاہرے کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
26ویں ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے جس نے ملک کا نظام بدل دیا، جسٹس محسن اختر کیانی
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر
جنوری
عمران خان کی وفاقی کابینہ کے قومی اثاثوں کو فروخت کرنے پر تنقید
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک کو درپیش معاشی
جولائی
سب سے کم عمر صیہونی کابینہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ
جولائی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی نئی ڈیٹرنس مساوات
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جولائی
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جون
ایران کے اقدامات کے بارے میں ایٹمی ایجنسی کا نیا دعویٰ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(IAEA) نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جون
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا فاشزم
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے بڑھتے ہوئے فاشسٹ
ستمبر