🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاں دنیا بھر میں شدید مظاہرے کیئے جارہے ہیں وہیں اب امریکا کی عوام نے بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو دی جانے والی ہر قسم کی امداد کو فوری طور پر بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لنکن میموریل کے احاطے میں لگ بھگ ایک ہزار سے زائد مظاہرین جمع ہوئے جنہوں نے فلسطین کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریلی میں شریک ایک وکیل شریف سلمی نے کہا کہ ہم آج امریکی حکومت کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ اسرائیل کو کسی نتائج کا سامنا کیے بغیر امداد دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس سیاست دان کی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کو ہتھیار دینے کی حمایت کرے گا، ہم اس کے خلاف ووٹ دیں گے، ہم ایسے سیاست دان کے مخالف کو فنڈز دیں گے یہاں تک کہ ہم اُنہیں عہدے سے ہٹا نہیں دیتے۔
ورجینیا سے آئی ایک فلسطینی نژاد امریکی خاتون لاما الحمد کا کہنا تھا کہ امریکہ میں رائے عامہ اب فلسطین کاز کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں یہ ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے کہ لوگ فلسطینیوں کے لیے آزاد اور خود مختار ملک کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں، الحمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انسان ہیں، ہمیں دہشت گرد نہ سمجھا جائے۔
شریف سلمی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اب اسرائیل کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے کیوں کہ امریکی اب سمجھتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہا ہے جو ایک وقت میں جنوبی افریقہ میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر ہوتا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اب جاگ چکے ہیں اور مزاحمت کر رہے ہیں، چاہے وہ نوجوان یہودی ہوں یا مسلمان، یا وہ نوجوان گورے یا سیاہ فام ہوں یہ ایک نئی نسل ہے جو نسلی امتیاز، رنگ اور نسل سے ہٹ کر فلسطینیوں کی آزادی اور حقوق کی حمایت کر رہی ہے۔’
واضح رہے کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ اور کئی ممالک کی طرف سے حالیہ دنوں میں غزہ میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی جانوں کے زیاں پر کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے، امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امن پسند کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے کئی مظاہروں میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان و مال کے نقصان کے خلاف آواز بلند کی۔
مشہور خبریں۔
اگر اسرائیل اپنے قیدی چاہتا ہے تو اسے قیمت ادا کرنی ہوگی: حماس
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر
فروری
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
🗓️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا
جنوری
وزیرستان میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے
🗓️ 16 ستمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) آپریشن کا آغاز دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ
ستمبر
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ
جون
ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ
🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کیسز بڑھنے پر
اپریل
سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی
🗓️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری
جنوری
صیہونی انتہاپسند کابینہ میں کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر کی تجاویز کو فلسطینیوں اور
اگست
امریکہ یوکرینیوں کے عذاب کو طول دے رہا ہے:روس
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے
مارچ