?️
واشنگٹن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کے خلاف سخت بیان دینے کے بعد واشنگٹن اور ماسکو کے مابین تعلقات میں شدید تناؤ جاری ہے، وہیں دوسری طرف ایک امریکی میڈیا نے روسی سفارتکاروں پر پابندی اور ملک سے نکالے جانے کے امکان کی اطلاع دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے ان الزامات کی انٹلیجنسی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ روس نے انتخابات میں مداخلت کی تھی اور جلد ہی جوابی کارروائی کی جائے گی۔
امریکی اخبار کے مطابق ممکنہ اقدامات میں پابندیاں عائد کرنا اور امریکہ میں روسی سفارتی ایجنٹوں کو بے دخل کرنا بھی شامل ہوسکتا ہے جو سفارتی احاطے میں کام کرتے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق، جوبائیڈن کی حکومت کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس بدھ کو روس کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔
امریکی ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے اعلی مشیروں کو اب ایک طرف روس کو سخت سزا دینا چاہئے اور دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بحالی، اسلحہ پر قابو پانے والے معاہدوں پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز جیسے معاملات میں ماسکو کی حمایت حاصل کرنا چاہئے۔
امریکی انٹلیجنس کمیونٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ امریکہ کے خلاف نام نہاد شمسی ہواؤں کے معاملے میں سائبر حملے ممکنہ طور پر روسی نژاد ایک ایجنٹ کے ذریعہ کیے گئے تھے۔
دوسری جانب روسی حکام نے بار بار امریکی الزامات کی تردید کی ہے کہ ماسکو نے امریکی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کی تھی اور اس ملک پر سائبر حملے کیے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عنقریب قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر نے صحافی کے سوال پر روسی صدر کو امریکا میں ہونے والے حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قاتل قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو بہت اچھے سے جانتا ہوں، انہیں مداخلت کی قیمت ادا کرنا ہوگی، میری نظر میں وہ امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دارے ہیں۔
جوبائیڈن نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ولادی میر پیوٹن کو عنقریب اپنے جرم کی قیمت چکانا ہوگی، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیرملکی سربراہان سے مجھے نمٹنے کا طریقہ اچھے سے آتا ہے، جس کے بعد امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا جو ابھی تک واپس امریکہ نہیں گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جولائی
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
?️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
یمن اور فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کا اجلاس
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ حماس،
مارچ
برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور
نومبر
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب بیان
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر
اپریل
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر
یمنی قیدیوں کو پھانسی دینا سعودی عرب کا جنگی جرم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک
مارچ
بین الاقوامی قوانین نے روس کو آزمانے کے لیے مغرب کے ہاتھ پاؤں باندھے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے یوکرین میں روس کی فوجی
جنوری