بنگلہ دیش میں اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ، ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے

بنگلہ دیش میں اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ، ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے

?️

ڈھاکا (سچ خبریں)   بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لیئے اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں اور محصور ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈھاکا میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور اس دوران ہر طرز کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی کی وجہ سے ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں اتوار کو 119 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو ملک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں اموات کا ریکارڈ ہے جبکہ پچھلے کچھ دنوں سے نئے انفیکشن کی اوسطاً تعداد یومیہ ساڑھے پانچ ہزار ہے۔

حکام نے حالیہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ پڑوسی ملک بھارت میں وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کو قرار دیا ہے جس کا پہلا کیس کچھ دن قبل ہی ہندوستان میں رپورٹ ہوا ہے، 16 کروڑ 80 لاکھ سے زائد آبادی کے ملک کی اکثر آبادی جمعرات سے گھروں تک محدود ہو جائے گی اور صرف ضروری سروسز اور برآمدات کا کام کرنے والی کمپنیوں کو کام کی اجازت ہو گی۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی اتوار سے دارالحکومت ڈھاکا سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور طبقے نے آبائی علاقوں اور دیہاتوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور ہزاروں افراد چھوٹی بڑی کشتیوں اور دیگر ذرائع کے ذریعے سفر کا خطرہ مول لے رہے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سبب پیر کو دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد اپنے دفتر جانے کے لیے شدید گرمی میں گھنٹوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے کیونکہ پابندی کی وجہ سے آمدورفت کے لیے کوئی بس یا ٹرین سروس دستیاب نہیں تھی۔

پیر کو علی الصبح ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے دیکھے گئے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے بدھ سے تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اتوار کو رات گئے حکومت نے آخری لمحات میں بائی سائیکل رکشا چلانے کی اجازت دی لیکن ان کی قیمتوں میں بھی ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہو گیا۔

ڈھاکا کے وسط میں اپنی بیٹی کے گھر جانے والی 60 سالہ شیفلی بیگم نے اے ایف پی کو بتایا میں نے صبح سات بجے پیدل سفر شروع کیا، مجھے کوئی بس یا کوئی دوسری گاڑی نہیں مل سکی اور میں رکشہ کی سواری کا خرچ نہیں برداشت کر سکتی۔

اپریل کے وسط میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافے کو دیکھتے ہوئے پورے بنگلہ دیش میں سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔

مئی میں انفیکشن میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن رواں ماہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بنگلہ دیش میں اب تک وائرس سے 8 لاکھ افراد متاثر اور مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ناقص نظام صحت اور کم ٹیسٹنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ نہیں ہوتے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ سے پوری دنیا میں ماہرین صحت تشویش میں مبتلا ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی نئی قسم کم از کم 85 ممالک تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

ڈھاکا کے نجی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک آزاد تحقیق کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں دو تہائی سے زیادہ نئے وائرس کے کیسز کا تعلق وائرس کی ڈیلٹا قسم ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود

?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر

صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، وفاقی وزیرِ تجارت

?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے

صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان

اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے

?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف نے پی

امریکی معیشت کے بارے میں بلومبرگ کا انتباہ

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:اگرچہ اس موسم گرما میں مہنگائی کی شرح نیچے کی طرف

نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز

پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، جنگ باہمی خودکشی کے مترادف ہوگی، شاہ محمود قریشی

?️ 5 مئی 2025اسلام اباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے