اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک  

اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک  

?️

سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس یوکرین میں بند کر دی گئی تو یوکرینی فوج کے دفاعی نظام کو تباہ کن دھچکا لگے گا۔  

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ اگر اسٹار لنک سروس ختم ہو گئی تو یوکرین کا پورا فرنٹ لائن دفاعی نظام بیٹھ جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ میں یوکرین کے دفاع کے لیے براہ راست پیوٹن کے ساتھ جنگ ​​میں شامل رہا ہوں، میرا اسٹار لنک سسٹم یوکرینی فوج کا بنیادی ستون ہے، اگر میں اسے بند کر دوں تو یوکرین کا محاذ ختم ہو جائے گا۔
مسک نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف ایک طویل قتل عام ہے، جس کا انجام یوکرین کی ناگزیر شکست پر ہو گا جو بھی حقیقت میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ اس جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
ایلون مسک نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کو جان بوجھ کر طول دے رہے ہیں تاکہ اقتدار میں برقرار رہ سکیں۔
 ایک صارف کے اس تبصرے پر کہ زلنسکی اقتدار میں رہنے کے لیے جنگ کو طول دے رہے ہیں،مسک نے جواب دیا کہ ہاں، یہ درست ہے، اگرچہ یہ حقیقت تلخ ہے لیکن زلنسکی کو کسی غیر جانبدار ملک میں معافی دی جانی چاہیے تاکہ یوکرین میں جمہوریت بحال ہو سکے،زلنسکی چاہتا ہے کہ یہ جنگ ہمیشہ جاری رہے، جو شیطانی عمل ہے۔
ایلون مسک نے واضح الفاظ میں کہا کہ جنگ کا تسلسل یوکرین کے لیے تباہ کن ہے اور فوری طور پر امن مذاکرات اور جنگ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن ابھی، فوراً!
 ایلون مسک کا بیان یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یوکرینی فوج کی بڑی حد تک انحصار اسٹار لنک پر ہے۔
 امریکہ اور مغربی اتحادیوں کے لیے یہ ایک نیا سفارتی بحران ہو سکتا ہے، کیونکہ اگر اسٹار لنک بند ہوا تو یوکرین کی جنگی صلاحیت کمزور ہو جائے گی۔
 مسک کے زلنسکی پر الزامات اور شیطان قرار دینے سے مغربی دنیا میں نئی بحث چھڑ سکتی ہے، جس سے یوکرین کی سیاسی قیادت پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ

ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،

صیہونیوں نے جنگ سے فرار کرنا شروع کیا

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے فرار اور

یمن کی ناکہ بندی ختم ہونا چاہیے:یمنی حکومت

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

وزیر اعظم کا صدر مملکت کو صحت کا خیال رکھنے اورمکمل آرام کرنے کا مشورہ

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کا شکار صدر مملکت

شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات

شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

?️ 12 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے