🗓️
سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور انتہاپسندی جاری ہے اور اب سری لنکا کی کابینہ نے مسلم خواتین کے خلاف ایک اور قانون منظور کرلیا ہے جس کے بعد اب ملک میں مسلم خواتین کو برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبررساں اداروں کے مطابق سری لنکا کی حکومت قومی سلامتی کا بہانا بنا کر برقعہ پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے اور کابینہ نے مسلمان خواتین کے حجاب سمیت برقعہ پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
سری لنکا کی کابینہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیئے جانے کے باوجود بھی اس تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
سری لنکا کی وزیر عوامی تحفظ نے برقع پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا مقصد مسلمانوں کو دیوار سے لگانا اور ان کی مذہبی آزادی سلب کرنا ہے۔
کابینہ سے منظوری کے بعد اب اسے اٹارنی جنرل کو بھیجا جائے گا، جب کہ اسے قانون کی شکل دینے کے لیے پارلیمان سے منظوری ضروری ہے، پارلیمان میں حکومت کی اکثریت کے باعث کابینہ کی منظوری کے بعد برقعہ پر پابندی کے قانون کو باآسانی منظور کرلیا جائے گا۔
سری لنکا کے وزیر عوامی تحفظ سرتھ ویرسکارا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمان خواتین کے برقعہ پہننے کو مذہبی شدت پسندی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ برقعہ پر پابندی قومی سلامتی کو بہتر کرے گی۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں 2019ء کے ایسٹر دھماکے کے بعد برقع پہننے پر عارضی پابندی عائد کی گئی تھی، اس خودکش حملے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس حملے کے تانے بانے بھارت سے جا ملے تھے، لیکن نشانہ مقامی مسلمانوں ہی کو بنایا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے حسن نصراللہ سے کیا کہا ہے؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے
نومبر
صہیونی متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے عاجز
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے حالیہ دورہ متحدہ
فروری
سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
مارچ
پینٹاگون چیف کا چار خلیجی ممالک کا دورہ
🗓️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے کے چیف کا
ستمبر
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل
🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ
مارچ
کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی
🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ
اگست
ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب
مئی