سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے یورپی ممالک سے درخواست کی کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں۔
نووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچز نے جمعرات کو اپنے بیانات میں یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام یورپی ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں کیونکہ یہ تنازع کا واحد حل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور یورپی ملک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ اسپین میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی کوششوں میں مادرید کی کوششوں کا ذکر کیا۔
اس پریس کانفرنس میں اردوغان نے بھی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اسپین کے فیصلے کو اہم قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین کی حکومت کے 27 مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کے بعد، اسپین اور صہیونی حکومت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
تاہم یہ ملک فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر ڈٹا ہوا ہے بلکہ دیگر ممالک کو بھی ترغیب دلا رہا ہے جس کی وجہ سے قابض صیہونی حکام کے درمیان تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔