?️
سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے اسرائیل کے خلاف نرم رویے اور غزہ میں جاری مظالم پر خاموشی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اس ملک وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس کو ایک مشترکہ خط میں خبردار کیا ہے کہ موجودہ پالیسی سوئٹزرلینڈ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی حیثیت اور انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔
ان سابق سفارتکاروں نے مطالبہ کیا کہ سوئٹزرلینڈ حکومت فوری طور پر اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرے، جس کے تحت غزہ کے شہریوں کو جبراً بے دخل کر کے اس علاقے پر دوبارہ مکمل قبضہ کرنے کی سازش جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نسل کشی، جبری نقل مکانی اور منظم طریقے سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی تشویش ناک ہے۔
سفارتکاروں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوئٹزرلینڈ کو امریکہ کی زیر نگرانی قائم ہونے والے نام نہاد "نئے انسانی امدادی ادارے” سے بھی علیحدگی اختیار کرنی چاہیے، کیونکہ یہ ادارہ نہ صرف انسانی ہمدردی کے اصولوں سے انحراف کر رہا ہے بلکہ اسرائیلی پالیسیوں کو بالواسطہ طور پر سہولت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی عالمی شناخت، جو کہ انسانی حقوق، غیرجانبداری اور انصاف پر مبنی ہے، اسرائیل سے اس چشم پوشی کے باعث داؤ پر لگ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:ہم سب غزہ کے ہیں؛سوئٹزرلینڈ کے عوام
یہ سفارتکار، جو کئی عشروں تک مختلف بین الاقوامی فورمز پر سوئٹزرلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں، اب اپنی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ نہ صرف غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو تسلیم کرے بلکہ اس کے خلاف عملی اقدامات بھی کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاک بھارت کشیدگی؛ وزیرخارجہ کی قیادت میں مشاورتی وفد چین بھیجنے کا فیصلہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری
مئی
طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا بجٹ فون متعارف
?️ 24 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ریڈمی نے طاقتور بیٹری
اکتوبر
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
طالبان کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور ہے:امریکی صدر
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال اور طالبان کی جانب سے
ستمبر
پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی پر
مئی
سارہ نیتن یاہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ؛ وجہ ؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ویب سائٹ مزاک لائیو کی جانب سے شائع کی
دسمبر
صیہونی جوہری ہتھیار
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیراعظم نے غیر واضح طور پر اس
اگست
شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ
?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت
اپریل