سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دار الحکومت بیروت میں واقع امریکی سفارت خانے کے احاطے میں فائرنگ ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز چینل ال بی سی نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے علاقے عوکر میں واقع امریکی سفارت خانے کے احاطے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صہیونی منصوبے کےمقابلے میں لبنان کو کمزور کرنے کوشش
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضبیہ اور عوکر کے علاقوں سے امریکی سفارت خانے کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ نے لبنانی چینل ال بی سی آئی کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی فوج نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے امریکی سفارت خانے کی طرف فائرنگ کی تھی۔
مزید پڑھیں: لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوکر کے علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک شامی شہری نے فائرنگ کی تھی اور موقع پر موجود فوجی اہلکاروں نے اس شخص پر جوابی فائرنگ کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔