🗓️
سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایک بیان جاری کیا۔
عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے ایک بیان میں سید حسن نصراللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر خوش ہے یا ناراض؟
بیان میں کہا گیا کہ ہمیں شدید افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ مجاہد عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ اور لبنان کی شریف مزاحمتی تحریک کے کئی برادران اور بے گناہ شہری صیہونی دشمن کی فوج کے المناک حملے میں بیروت کے ضاحیہ علاقے میں شہید ہو گئے ہیں۔
آیت اللہ سیستانی نے شہید نصراللہ کو حالیہ دہائیوں میں قیادت کا بے مثال نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صیہونی قابضین کے خلاف فتح اور اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور عراق کے عوام کو داعش کے دہشت گردوں سے آزادی دلانے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے بھی نمایاں موقف اختیار کیا، یہاں تک کہ اپنی قیمتی جان اس راہ میں قربان کر دی۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا، پاکستان
آیت اللہ سیستانی نے اس عظیم سانحے پر لبنان اور دیگر مظلوم قوموں کو تعزیت پیش کی اور خداوند متعال سے دعا کی کہ وہ اس عظیم شہید کی روح کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنے برگزیدہ اولیاء، حضرت محمد مصطفیؐ اور اہل بیت کے ساتھ محشور فرمائے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے
جنوری
بن سلمان کو انصار اللہ کی سخت وارننگ
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:یمن ابھی تک نہ امن اور نہ ہی جنگ کی حالت
جنوری
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات رکھنا کیوں نہیں چاہتا؟
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے اعلان کیا کہ
جون
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
آف شور کمپنی کے الیکٹرک شیئرز کی بالواسطہ خریدار بن گئی
🗓️ 21 اکتوبر 2022کراچی 🙁سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر جاری ہونے
اکتوبر
امریکہ اسرائیل کے رویے پر پردہ ڈال رہا ہے: روس
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک
جنوری
شامی عوام کا تاریک مستقبل
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شامی حکومت کے ترکی، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور
جنوری