سچ خبریں: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں حضور اکرمؐ پر درود بھیجا اور اپنی تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ناراض ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے حضور پاکؐ پر درود بھیجتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پیغمبر اسلام سمیت تمام عظیم شخصیات نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کا درس دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں سیاستدانوں کا جرم بھاری ہے: عرب پارلیمنٹ
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت، خوف اور تشدد پھیلانے کی ذمہ دار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی رہنما ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں، اس بیان پر بی جے پی کے ارکان نے شور مچایا اور ان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اپنی تقریر کے دوران، راہل گاندھی نے انتہا پسند ہندو وزرا کی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوف کو ختم کرو اور ڈرو مت، ان کے اس بیان پر بی جے پی کے ارکان سیخ پا ہوگئے۔
اس دوران، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور اسپیکر سے راہل گاندھی کا مائیک بند کرنے اور ان کے الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم مودی نے اپوزیشن لیڈر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ جس پر راہل گاندھی نے جواب دیا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے
راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو پیغام دیا کہ دنیا بھر میں پیغمبر اسلام سمیت تمام عظیم شخصیات نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
ستمبر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کو نوٹس جاری کر دیا
نومبر
چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟
ستمبر
انگریزی اساتذہ کی زبردست ہڑتال کا دوبارہ آغاز
فروری
مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا دشمن کا دعویٰ جھوٹ ہے: حزب اللہ
جنوری
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
دسمبر
عالمی ادارے کی ٹرمپ اور اسرائیل کے جرائم پر سخت تنقید
اپریل
یوکرین کے راستے میں ٹرمپ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم
مارچ