?️
لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار شان بیلی کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صادق خان نے مجموعی طور پر 1,206,034 ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے حریف کنزرویٹیو امیدوار شان بیلی 9,77,601 ووٹ حاصل کر سکے، صادق خان نے 55.2 فیصد جبکہ شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
میئر لندن منتخب ہونے کے بعد صادق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں، صادق خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں، کورونا کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں، وبا کے بعد کے لندن کے مستقبل کو روشن بنائیں گے، وعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سعدیہ اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ صادق خان نے ونزورتھ کونسل میں 1994 سے 2006 تک بطور کونسلر خدمات سرانجام دیں جبکہ صادق خان 2005 میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔
صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں صادق خان نے 1,310,143 جبکہ زیک گولڈ اسمتھ نے 994,614 ووٹ حاصل کیے تھے، 2016 میں صادق خان نے 56.8 جبکہ مدمقابل زیک گولڈ اسمتھ نے 43.2 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں نہیں ہوا؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے اجازت
جولائی
وزیراعظم آج آبائی شہر کا دورہ کریں گے
?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی
دسمبر
ایران اور روس؛ اسٹریٹجک پارٹنر یا معاشی حریف؟
?️ 30 نومبر 2022سچ خبریں:توانائی کی عالمی منڈیوں میں ہنگامہ آرائی اور دنیا میں سلامتی
نومبر
تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے
نومبر
کیا شریف خاندان کا انجام بھی شیخ حسینہ والا ہونے والا ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے
اگست
دمشق کی موجودہ حکومت صہیونیوں کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام میں گزشتہ موسم خزاں میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں
جولائی
کیا بڑی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ ایک سروے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
کینسر کے علاج سے متعلق اہم تحقیق
?️ 3 مئی 2021ورجینیا(سچ خبریں) محققین کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کا سبب بننے
مئی