🗓️
سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے پرامن حل کے خلاف نہیں ہے اور اس حوالے سے امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے کسی حد تک مثبت اشارے دے رہے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی منظرنامے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر روسی مسلح افواج کی میدان جنگ میں ثابت قدمی کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
پیوٹن نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا،کسی بھی ایسی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا جو روسی معاشرے میں تقسیم پیدا کرے، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر اشتعال انگیزی کی سازشوں کو روکا جائے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ مغربی طاقتیں دنیا میں عدم استحکام برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور روس و امریکہ کے درمیان مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گی،مغرب کے اقدامات نے خود ان کے اندرونی نظام کو کمزور کر دیا ہے،امریکہ میں موجودہ قیادت نے پرانی پالیسیوں کو ترک کرنے کا عندیہ دیا ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔
پیوٹن نے ایک بار پھر زور دیا کہ روس یوکرین کے بحران کے پرامن حل کے لیے تیار ہے،سفارتی اور انٹیلی جنس ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جانا چاہیے، روسی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مزید دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس
مئی
افغانستان سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کا خدشہ ہے
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
جولائی
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
صیہونی آبادکار نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا
🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے
فروری
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
🗓️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے
مارچ