روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرائن کے موجودہ حالات ٹھیک نہ ہوئے تو روس جنگ کرنے پر مجبور ہوجائے گا جس کے بعد دنیا میں یوکرائن نام کا کوئی ملک باقی نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہیکہ یوکرائن میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں اور اگر حالات تبدیل نہ ہوئے روس مداخلت پر مجبور ہوگا اور جنگ ہوئی تو یوکرائن اس دنیا سے مٹ جائے گا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق روس نے بڑی تعداد میں اپنی فوج سرحد پر پہنچا دی ہے، ساتھ ہی روس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ چھڑ گئی تو یوکرائن کا خاتمہ ہوگا، روس نے یہ دھمکی مشرقی یوکرائن میں جاری مسلح تنازع میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے تناظر میں دی ہے، مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونیسک اور لوہانسک میں تقریباً 4 لاکھ روسی شہری ہیں۔

دوسری جانب یوکرائن بھی اپنی سرحد پر اپنی فوج بڑھا رہا ہے، تاہم یوکرائنی آرمی چیف روسلان خومچاک نے یقین دلایا ہے کہ ان کی فوج کا روس نواز علاحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، جبکہ یوکرائنی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ روس کا جارحانہ رویہ علاقائی تنازع کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

یوکرائنی وزیر دفاع آندری تاران نے ہفتہ کے روز کہا کہ تنازعاتی علاقے میں روس کی موجودہ جارحانہ پالیسی کیف حکومت کو بھڑکا سکتی ہے اور یہ خطرناک نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، آندری تاران کا اشارہ یوکرائن کے مشرقی علاقے ڈونباس کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرائن کا مسلح تنازع 20 فروری 2014ء کو شروع ہوا تھا اور اس میں اب تک فریقین کے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یوکرائنی وزیر دفاع کے مطابق روس الزام لگا رہا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں روسی زبان بولنے والے شہریوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہی الزام مسلح جارحیت کا سبب بن سکتا ہے۔

آندری تاران کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف ماسکو روسی زبان بولنے والوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا رہا ہے اور دوسری جانب مسلح کارروائی کا کوئی امکان پیدا کرنے کے لیے مجموعی صورت حال کو گمبھیر کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام 

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39

افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی تھی ہمارے پاس ثبوت ہیں:شیخ رشید

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ

حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی 

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

ایران اور ترکی کے شکر گزار ہیں: قطر

?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ نے کئی

قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری دفاع

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکریٹری دفاع نے کہا ہے کہ قومی ایئر

لاہور ہائیکورٹ کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ دینےکا حکم

?️ 22 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے