ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں کشیدگی کے اصل ذمہ دار امریکا اور نیٹو ممالک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ امریکا اور نیٹو کے اقدامات سے یورپ میں فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپ میں کشیدگی میں اضافے کا ذمے دار امریکا اور نیٹو ممالک ہیں، ان کے متنازع اقدامات کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا یوکرائن میں روسی سرحدی علاقوں میں قوم پرستی کو ہواد ے رہا ہے، جس سے حالات بگڑنے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور صدر جو بائیڈن کے مابین سربراہ اجلاس کے دوران مجوزہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک مثبت قدم ہوگا۔
جنرل میک کینزی نے واشنگٹن میں امریکن انٹر پرائز انسٹیٹیوٹ نامی ایک تھنک ٹینک کو مشرق ِ وسطی کی تازہ پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کیے، میک کینزی کا کہنا تھا کہ ترکی ایک طویل عرصے سے نیٹو میں ہمارا اہم شراکت دار ہے، ترکی کے ساتھ 5 نکات پر مبنی معاہدے کی بنیادوں پر ہمارے تعلقات استوار ہیں، عراق و شام کے معاملے میں ترکی کے خدشات حق بجانت ہیں، تاہم ہمیں ترکی کے ساتھ اتحاد اور اتفاق کی پوری امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان بعض تنازعات پائے جاتے ہیں تو بھی ہم دوستی کے ماحول کو جاری رکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کا نیٹو سربراہ اجلاس میں یکجا ہونا مثبت اثرات کی جانب اشارہ ہے۔