🗓️
کابل (سچ خبریں) افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ آ گرے جب وہاں پر نماز عید ادا کی جارہی تھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ طالبان کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد کابل پر ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے۔
کابل کے گرین زون میں فائر کیے جانے والے راکٹس کی تیز آواز سے لوگ سہم گئے، جہاں صدارتی محل، متعدد سفارتخانے اور امریکا سفارتخانہ بھی موجود ہے۔
صدارتی محل کے آفیشل فیس بک پیچ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں درجنوں افراد کو قریبی راکٹ گرنے کی آواز کے باوجود پرسکون، نماز کی ادائیگی جاری رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔
افغان صدر روایتی افغان لباس اور پگڑی پہنے ہوئے تھے جو راکٹ کی آواز سن کر بھی نہیں پلٹے اور تمام نمازی ایک ساتھ رکوع و سجود کرتے دکھائی دیے۔
نماز کے بعد تقریر کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ طالبان نے ثابت کردیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش یا ارادہ نہیں ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان میر واعظ ستانکزئی نے کہا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ تینوں راکٹس ایک پک اپ ٹرک سے فائر کیے گئے جن میں سے ایک نہیں پھٹا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قبل ازیں گزشتہ برس بھی صدارتی محل پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا تھا جب اشرف غنی سمیت سیکڑوں افراد ایک افتتاحی تقریب میں موجود تھے جبکہ حملے کے بعد کچھ فرار ہوگئے تھے، اُس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا البتہ داعش نے اس کی ذمہ قبول کی تھی۔
آج کا حملہ ایسے وقت میں ہوا جب غیر ملکی افواج کا انخلا 31 اگست کو مکمل ہونا ہے اور افغانستان بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے برعکس طالبان نے رواں سال عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا۔
قبل ازیں دوحہ میں افغان حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہ ہونے کے بعد کابل میں موجود نیٹو نمائندوں اور 15 سفارتی مشنز نے طالبان پر حملے روکنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس عید قربان پر طالبان کو ہمیشہ کے لیئے اسلحہ چھوڑ کر امن و امان کی طرف قدم بڑھانا چاہیئے۔
مشہور خبریں۔
لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں
🗓️ 5 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر
اگست
آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر
🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
اکتوبر
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
🗓️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
ترکمان ترکی کی علاقائی مداخلت کے اوزار؟
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ترکی کی گڈ پارٹی کے سربراہ نے عراقی ترکمانوں کے ایک
دسمبر
سعودی عرب کی صہیونیوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق العال صہیونی کمپنی کو سعودی فضائی حدود
اگست
سعودی ولیعہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اہم موضوع
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، جو ریاض کے دورے پر
فروری
یوکرین روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: روس یوکرین جنگ کے درمیان کیف نے ہفتہ کے روز
اگست