?️
لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی ہی دوری پر لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات ہوئے جن میں کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کی نشست سے محض چند میل دور لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔
سن 1974 میں اس حلقے کے قیام کے بعد سے کنزرویٹو پارٹی انتہائی آرام سے ان حلقوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر موقع پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب رہی تھی، تاہم جمعہ کو آنے والے حیران کن نتائج میں لبرل ڈیموکریٹس کے اُمیدوار اور یورپی یونین کی حامی جماعت کے رکن نے کنزرویٹو پارٹی کے اُمیدوار کے مقابلے میں باآسانی کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 8 ہزار 28 ووٹوں میں سے اکثریت ووٹ حاصل کیے۔
اس بڑی تبدیلی اور حیران کن نتیجے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جونیئر وزیر داخلہ کٹ مالتھ ہاؤس نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے اور ہمیں بہتر نتائج کی امید تھی۔
کنزرویٹو پارٹی نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی انگلینڈ کے ہارٹلپول میں برطانیہ کی حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے مضبوط گڑھ میں فتح حاصل کی تھی جس کی وجہ جانسن کی بریگزٹ کے سلسلے میں کارکردگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔
لیکن کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ جو سوچ شمالی انگلینڈ میں مزدوروں کے روایتی ووٹرز کو راغب کا سبب بنی اس نے کنزرویٹوز کے اپنے اہم حلقوں میں اس کے ووٹوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، وزیر اعظم بورس جانسن کی پارلیمانی نشست مغربی لندن سے صرف دس میل کے فاصلے پر ہے۔
لبرل ڈیموکریٹ رہنما ایڈ ڈیوی نے لیبر اور کنزرویٹو پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کی قدر نہیں کی گئی، انہیں لگتا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی ان کی بات نہیں سن رہی، ان میں سے بہت سے لوگ بورس جانسن سے خاصے نالاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص شمال کی سرخ دیوار کے بارے میں بات کر رہا ہے لیکن انہیں جنوب میں واقع نیلی دیوار کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔
لندن اور شمالی انگلینڈ کے مابین نیا ہائی اسپیڈ 2 ریل لنک تعمیر کرنے کے منصوبے نے چیشم اور ایمرشام میں مقامی آبادی میں غم و غصے کو جنم دیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کے قوانین میں اصلاحات لانے کی تجویز سے بھی مقامی افراد مایوس نظر آتے ہیں کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ ایسے اقدامات جنوبی انگلینڈ میں مزید ترقی کا باعث بن سکتے ہیں۔
چیشم اور ایمرشام حلقہ میں انتخابات چیریل گیلن کی اپریل میں موت کے بعد منسوخ کردیے گئے تھے جو 1992 سے جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کررہے تھے۔
مشہور خبریں۔
ایران میں صدارتی انتخابات کے لیئے ووٹنگ کا آغاز، بھاری تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالنا شروع کردیا
?️ 18 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا
جون
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم
جون
نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا
مئی
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے
مئی
غزہ کی صورتحال پر بحث کیلئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی درخواست
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی
اکتوبر
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں
دسمبر
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر