?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ کاروائیوں کے جواب نے فلسطینیوں نے صہیونیوں پر ہزاروں میزائل کرکے دہشت گرد صہیونیوں کی نینیدں حرام کردی ہیں
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے غیرفوجی مقامات پر بمباری کے جواب میں فلسطینیوں نے تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔
حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگيڈ نے غزہ کے غیرفوجی مقامات پر بمباری کے جواب میں تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع نے تل ابیب اور بن گورین ائرپورٹ پر خطرے کے سائرن بجنے کی خبردی ہے۔
المادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ نے تل ابیب کے خلاف راکٹ باری اورمیزائل آپریشن کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔
عرب میڈيا نے اپنی تازہ ترین رپورٹوں میں بتایا ہے کہ خود ساختہ اسرائيلی ریاست کے مختلف شہروں منجملہ «باقة الغربیة، أمالفحم، حریش، بنی براک، بات یام، جفعتایم، هرتزیلیا، حولون، بیتاح تکفا، ریشون لتسیون، رمات غان، رمات هشارون، رعنانا، هود هشارون، تیرا، کفار سابا، جفعات شموئیل، کریات اونو، رحوفوت، بئر یعقوب، نیس زیونا، الرملة، أو یهودا، یهود مونوسون، سفیون، اللد، کادیما تسوران، عسقلان اوریفنی میں خطرے کے سائرن بجنے کے ساتھ ساتھ راکٹ اور میزائل آکر لگنے شروع ہوئے ہیں۔
اسرائیلی نامہ نگاروں نے تل ابیب کے نواحی علاقوں خصوصا بن گورین ائرپورٹ پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی ديئے جانے کی خبر دی ہے۔
میڈيا ذرایع کی رپورٹوں کے مطابق فلسطینی استقامتی محاذ کی جانب سے داغے جانے والے راکٹ اور میزائل پہلی بار تل ابیب سے دور تر مقامات ناصرہ اور حیفا تک کے شہروں تک پہنچے ہیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے گنجان آبادی والے تمام مقامات کو پوری شدت سے راکٹ اور میزائيلی حملوں کا نشانہ بنايا جارہا ہے۔
الجزیرہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں عبری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب میں واقع متعدد عمارتوں کو میزائل حملوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا ذرائع پر فوج کی کڑی نگرانی کے سبب صیہونیوں کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان سے متعلق خبریں بہت ہی کم منظر عام پر لائی جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
میڈیا پر توجہ مرکوز کرنا، ٹرمپ کی سرد جنگ کی حکمت عملی
?️ 20 اکتوبر 2025میڈیا پر توجہ مرکوز کرنا، ٹرمپ کی سرد جنگ کی حکمت عملی
اکتوبر
حزب اللہ کے ڈرونز کے بارے میں صیہونی فوج کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے مقابلے میں تل ابیب
جون
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی
اولمرٹ کا جنگ کے نتائج کے بارے میں انتباہ
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ، جو غزہ کی
جون
یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو
جون
اربیل پر ڈرون حملے میں موساد کے قاتل اسکواڈ کے کمانڈر کے مارے جانے کا امکان
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: اضافی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اربیل میں امریکی
جون
سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود نے
ستمبر