سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے رام اللہ اور نابلس میں عام ہڑتال اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر النجاہ یونیورسٹی نے سوگ میں کلاسز اور کام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
حماس نے بتایا ہے کہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے اور اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔