?️
نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے اسے پورے خطے کے امن کے لیئے شدید خطرہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا ہے کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے مابین صورتحال بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
امریکا کے آرمی وار کالج کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت مرکز نگاہ بنا جب بھارت نے 2019ء میں اس کی خصوصی حیثیت ختم کی اور مقبوضہ علاقے کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان نے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی، بھارت کی طرف سے بڑی تعداد میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد توپیں خاموش ہو گئی ہیں اور امید ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں موجود کئی تازہ امور میں پاکستان کے مفادات ہیں، پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کے لیے سہولت کاری کی تاکہ افغانستان سے باضابطہ اور ذمے دارانہ انداز سے انخلا ہو سکے اور افغان فریقوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی اتفاق رائے ہو سکے۔
مشہور خبریں۔
شہر حماس کے قبضے میں
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں
جنوری
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل
?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے
دسمبر
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
ٹویٹر ایپ بھی اب صارفین کے لئے آمدن کا ذریعہ
?️ 25 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر ایپ کے ذریعے بھی اب
جون
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر
بائیڈن نے اس بار امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے گروپ آف سیون
جون
وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور
اکتوبر
ایران فلسطین کا واحد بڑا حامی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اسلامی
مارچ