?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور اب بھارت کے ہسپتالوں اور قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑنے لگی ہے لیکن موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بجائے بھارتی حکام نے اپنے ہی شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر لاکھوں افراد سے متاثر جبکہ ہزاروں ہلاک ہورہے ہیں، ایسی خطرناک صورتحال کے باوجود بھارتی حکام شہریوں کی امداد کرنے کےلیے بجائے انہیں مرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی لکھنؤ کے سابق صدر منوہر سنگھ کے بیٹے سنتوش نے اعلیٰ حکام کو خط میں بتایا کہ کووڈ کی ہیلپ لائن پر شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں۔
بھارتی شہری نے خط میں الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ 10 اپریل کو میرا کنبہ کورونا پازیٹو نکلا، جس کے بعد 12 اپریل کو رپورٹ آئی اور میرا پورا کنبہ کرونا کی وبا میں مبتلا نکلا۔ اس کے بعد ہم نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر دیا۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ انتظامیہ لوگوں کو کرونا سے زیادہ تکلیف دے رہی ہے، ہیلپ لائن پر موجود خاتون شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ‘گنوار تو ہو! جاؤ مرجاؤ کہیں جاکر۔
سنتوش کمار نے خاتون کی آدیو ریکارڈنگ بھی محفوظ کرلی ہے، جس میں خاتون نے کہا تھا کہ اس کے بعد اپریل کو میرے موبائل پر ایک کال آتی ہے، جس میں خاتون کالر مجھ سے پوچھتی ہے کہ کیا آپ آئسولیشن میں ہیں؟ کیا آپ نے محکمہ صحت کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے معلومات درج کر دی ہیں؟ منع کئے جانے پر خاتون نہ کہا، مر جاؤ گنوار تو ہو ہی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کیوں روس یوکرائن کشیدگی سے پریشان ہے؟
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر کے محتاط اور قدامت پسندانہ ریمارکس نے ظاہر
فروری
کل جماعتی حریت کانفرنس کا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
کورونا ویکسین بنانے والے غریب ممالک کی مدد نہیں کرتے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی
ستمبر
ضلعی عدلیہ میں جاکر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، جو ناقابل قبول ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آئین اور قانون کی
مارچ
وزراء نے لیا ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے
فروری
نیتن یاہو کی بیوی حکومت چلا رہی ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر نے اعلان کیا کہ بنیامین نیتن
جنوری
ٹرمپ پلان کی شقوں کے لیے حماس کا معیار
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر
اکتوبر
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدہ
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے
مئی