?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے دہشت گرد اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف امریکا کے سابق صدارتی امیدوار نے سینیٹ میں اہم قرارداد پیش کرتے ہوئے اس معاملے کو روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈر کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں کہ جب امریکا کے بنائے گئے بم غزہ میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور بچوں اور عورتوں کو قتل کررہے ہیں ہم کانگریس کی بحث کے بغیر آسانی سے اسلحے کی ایک اور بڑی فروخت کی اجازت نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو رواں برس 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اسلحے کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی تھی اور باضابطہ نظرِ ثانی کے لیے اسے کانگریس کو بھجوایا تھا۔
غزہ میں جاری اسرائیل کی پر تشدد کارروائیوں پر کچھ قانون سازوں نے اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے مزید ٹھوس امریکی کوششوں کا مطالبہ کیا تھا۔
برنی سینڈر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی رہ چکے ہیں جن کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو ‘غور سے دیکھنے’ کی ضرورت ہے کہ کیا اسلحے کی فروخت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔
ان کی قرار داد کے بعد دیگر نمائندوں الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹیز، مارک پوکین اور رشیدہ طالب کی جانب سے ایک اقدام متعارف کروایا گیا جس کے دیگر 6 اسپانسرز تھے ان میں ایوان کے انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹس قانون ساز شامل ہیں۔
مذکورہ اقدامات کی ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ سے منظوری کا امکان نہیں ہے جہاں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کو روایتی طور پر خاصی حمایت حاصل ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی
سندھ میں گذشتہ ماہ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
?️ 2 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ
ستمبر
موجودہ جنگ خطے کے ساتھ کیا کرے گی؟ جہاد اسلامی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی
اکتوبر
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے
جون
کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
?️ 30 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
صیہونی حکومت کی درندگی پر ممالک کی خاموشی انسانیت پر دھبہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صدر کے عظیم ثقافتی
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، بہل
?️ 23 نومبر 2023جموں: ( سچ خبریں)
نومبر