?️
پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کے تجربات کرڈالے جس کے بعد امریکہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ظاہری طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے مغربی صوبے پیان آن میں اونچون کے ساحل پر کیے گئے تجربات امریکا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلی کارروائی ہے اور اس پر وائٹ ہاؤس کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
نئے کروز میزائل چھوٹے درجے کے ہتھیاروں کے نظام سے تعلق رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ پیانگ یانگ کے تجربات کو نئی اشتعال انگیزی نہیں شمار کرتے ہیں۔
وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ یہ معمول کی بات ہے اور اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جاسکتی، حالیہ میزائل تجربات ان پابندیوں کی زد میں نہیں آتے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں عائد کی گئی ہیں۔
اس مسئلے پر بات کرنا کسی طرح بھی امریکا کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کو لے کر شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاسکتے۔
دوسری جانب اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے قومی سلامتی مشیروں کو آیندہ ہفتے واشنگٹن میں مدعو کیا جائے گا، تاکہ شمالی کوریا سے متعلق پالیسیوں اور دیگر حل طلب معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، جاپانی قومی سلامتی کے سربراہ کتامورا شیگیرو اور جنوبی کوریائی صدارتی دفتر کے قومی سلامتی ڈائریکٹر سو ہون اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل
مئی
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
پاکستان کا جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے
اکتوبر
شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کے عزم
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت میں
جون
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل
اکتوبر